کولگام: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایڈیشنل سپوکس پرسن محمد امین ڈار نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر میں سیب کی صنعت دم توڑ رہی ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔‘‘ انہوں نے حکومت سے سیب کی صنعت کو بچانے اور اس کے تحفظ کے تئیں خاطر خواہ انتظامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔ Fruit Growers of Kashmir
PDP on Kashmir Fruit Industry: کشمیر میں سیب کی صنعت دم توڑ رہی ہے: پی ڈی پی لیڈر - پی ڈی پی لیڈر سیب کی صنعت
پی ڈی پی لیڈر اور ایڈیشنل سپوکس پرسن نے سیب کی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے یوٹی انتظامیہ اور مرکزی سرکار سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ PDP on Kashmir Apple Industry
ڈار نے کہا ٹورزم اور سیب کی صنعت کشمیری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے تاہم بیرون ممالک سے سیب کو درآمد کرکے اس صنعت کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ سیب کاشت کاروں کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں میوہ سے حاصل ہونے والی آمدن باغات پر جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو اور دیگر کھاد وغیرہ پر خرچ کیے گئے روپے کے بھی برابر نہیں۔ تاہم اس حوالہ سے حکومت کوئی بھی پالیسی وضع نہیں کر رہی۔Kashmir Horticulture
انہوں نے یوٹی انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار اور اپیل کی کہ کشمیر میں سیب کی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کسان فاقہ کشی کے شکار نہ ہوں۔