کولگام کے مین بازار میں ان کھلے اور گہرے گڑھوں کی وجہ سے کبھی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
کولگام: کھلے گڑھوں سے حادثات کا خطرہ
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کیبل بچھانے کے لیے سڑکوں کے کنارے کھدائی کی گئی، تاہم کیبل بچھانے کے بعد گھڑے ایسے ہی کھلے چھوڑ دیئے گئے۔
کھلے گڑھوں سے حادثات کا خطرہ
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان کھلے گڑھوں سے جان و مال کے نقصان کا خطرہ ہے۔‘‘
اس ضمن میں مقامی باشندوں نے متعلقہ ایجنسی اور ضلع انتظامیہ کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گڑھوں کی بھرپائی کا کام جلد مکمل کرکے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔