اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا سے مزید دو اموات

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 153 پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب ایک اور موت
کورونا وائرس کے سبب ایک اور موت

By

Published : Jul 9, 2020, 3:36 PM IST

Updated : Jul 9, 2020, 5:28 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع کولگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ 65 سالہ خاتون کی موت ہوئی ہے اور اس طرح سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 153 پہنچ گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سرینگر کے ایک ہسپتال میں خاتون کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔

قبل ازیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں نٹی پورہ علاقے کی رہنے والی 80 برس کی خاتون کی موت ہوئی تھی۔ متوفی کورونا وائرس میں مبتلا تھیں۔

سی ڈی ہسپتال میں ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون کا بھی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی۔

حکام نے بتایا کہ نمونیا اور دیگر امراض میں مبتلا خاتون کو 6 جون کے روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت ہوئی ہے۔

ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ انہیں 6 جولائی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان 4 اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والی تعداد 152 ہوگئی ہے، جن میں سے 137 وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ 14 کا تعلق جموں خطے ہیں۔ ضلع سرینگر میں اب تک کورونا وائرس سے متعلق سب سے زیادہ اموات 39 درج ہوئی ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے، جہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعدا 9261 پہنچی ہے جن میں 3545 سرگرم معاملات ہیں جبکہ دیگر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 5:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details