اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے لکڑی پوہ نہامیہ کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی۔
کولگام کے لکڑی پورہ میں تصادم، عسکریت پسند ہلاک - جموں و کشمیر
جنوبی ضلع کولگام کے لکڑی پورہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
کولگام کے لکڑی پورہ میں تصادم، عسکریت پسند ہلاک
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔
تصادم شروع ہوتے ہی ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔
Last Updated : Jun 20, 2020, 7:08 PM IST