جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کھوڈوانی کے مقام پر موٹر سائیکل اور تیز رفتار ٹرک میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار کی موقعے پر ہی موت واقع ہوگئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں جنوبی کشمیر میں سڑک حادثہ کا یہ دوسرا واقع ہے۔
کولگام میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک - کولگام میں سڑک حادثہ
کولگام میں موٹر سائکل اور تیز رفتار ٹرک میں تصادم ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
کولگام میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک
مرحوم نوجوان کی شناخت اشفاق احمد کھانڈے ولد غلام قادر کھانڈے کے طور پر ہوئی جس کا تعلق سرندانو سے ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز مختلف سڑک حادثات میں وادی میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔