قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارا جارہا ہے۔ آج جنوبی ضلع کولگام کے شوز علاقے میں سابق چیئرمین یتیم فاؤنڈیشن، مشتاق احمد ٹھوکر کے گھر پر صبح سویرے چھاپہ ڈالا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایجنسی کی ٹیم اور ان کے ہمراہ سکیورٹی فورسز کی درجنوں گاڑیاں علاقے میں نمودار ہوئیں اور فاؤنڈیشن کے سابق چیئرمین کے گھر پر چھاپہ مارا۔