اردو

urdu

ETV Bharat / state

Proclamation Order Against Militants این آئی اے کورٹ نے دو سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا - سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری

اسٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ کی درخواست پر این آئی اے کورٹ کولگام نے سرگرم عسکریت پسند یاور بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن ریڈونی بالا اور عرفان یعقوب لون ولد محمد یعقوب لون ساکن ہاوورا جو مختلف عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا۔

Etv Bharatnia-court-kulgam-issues-proclamation-orders-against-two-active-militants
این آئی اے کورٹ نے دو سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا

By

Published : Jul 28, 2023, 6:23 PM IST

کولگام:کولگام کی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے دو نامزد عسکریت پسندوں کو مختلف عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82 کے تحت اعلانیہ احکامات جاری کئے۔
ایس آئی یو کشمیر کی درخواست پر ملوث عسکریت پسند یاور بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن ریڈونی بالا اور عرفان یعقوب لون ولد محمد یعقوب لون ساکن حاورہ کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے مذکورہ عسکریت پسندوں کے خلاف پہلے ہی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد عسکریت پسند یاور بشیر ڈار اور عرفان یعقوب لون جو مختلف عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 51/2022 U/S 302 IPCزیر دفعات 16،20،18،38 یو اے پی ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کیموہ میں کیس درج ہے ۔عدالت نے انہیں مجاز اتھارٹی کے سامنے 15 ستمبر 2023 تک خود سپردگی کرنے کی مہلت دی ہے۔

مزید پڑھیں:Proclamation Order Against JeM Commander این آئی اے کورٹ نے نامزد عسکریت پسند اور سرگرم عسکریت پسند کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا

پولیس کے مطابق اعلانیہ حکم جاری کرنے کے بعد این آئی اے کورٹ نے پہلے ہی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی یو نے پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں جمعہ کے روز ان کے رہائشی مکانات اور دیہی علاقوں کی اہم جگہوں پر بھی اعلانیہ چسپاں کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details