اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ پر درماندہ مسافرین میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سرینگر -جموں قومی شاہراہ پر درمانده مسافروں میں کھانے پینے کی اشیاء مفت تقسیم کی گئیں۔

قومی شاہراہ پر درماندہ مسافرین میں کھانے پینے کی اشیاء مفت تقسیم
قومی شاہراہ پر درماندہ مسافرین میں کھانے پینے کی اشیاء مفت تقسیم

By

Published : Jan 12, 2021, 7:16 PM IST

وادی کشمیر پوری دنیا میں خوبصورتی، منفرد آب و ہوا اور صحت افزا مقامات کے لیے بے حد مشہور ہے، تاہم یہاں کی مہمان نوازی کو بھی بھی ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ حالیہ دنوں ہوئی برفباری اور ضلع رام بن میں ایک پل کو ہوئے نقصان کے باعث آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ جس کے چلتے کئی مسافرین شاہراہ پر درماندہ ہیں۔

قومی شاہراہ پر درماندہ مسافرین میں کھانے پینے کی اشیاء مفت تقسیم

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں درماندہ مسافرین خصوصا غیر مقامی باشندوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم نے درماندہ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء مفت تقسیم کیں۔

کشمیریوں کی جانب سے اس مہمان نوازی پر درماندہ مسافرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں خاص کر غیر سرکاری تنظیم کی کاوشوں کی سراہنا کی۔

انہوں نے کہا کہ درماندہ ہونے کے سبب وہ بے حد پریشان تھے تاہم کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے سبب انکی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

درماندہ غیر مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں کے متعلق جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔ اور کشمیری عوام انکے ساتھ ہمیشہ احترام و محبت کے ساتھ ہی پیش آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details