محفوظ ڈرائیونگ ٹریفک شعور بیداری کے تحت قاضی گنڈ کولگام میں غیر سرکاری تنظیم کے بینر تلے یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ' سڑک حادثات انسانی غلطیاں، غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ، تیز رفتاری کے علاوہ شراب نوشی و سیل فون پر بات کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے ہی پیش آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' آئے روز پیش آنے والے سڑک حادثات کے باعث جہاں ڈرائیوروں سے بھروسہ اور اطمینان ختم ہورہا ہے وہیں، گاڑیوں میں سفر کرنے والے طلبہ و مسافروں کی زندگیوں سے ڈرائیورس کھلواڑ کر رہے ہیں۔