کولگام: جنوبی کشمیر South Kashmir کے کولگام ضلع میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے مرحوم غلام نبی ڈار کی برسی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جلسے کے اختتام پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ان کے مزار پر دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ NC Programme in Kulgam
NC Spokesperson on National Flag: ترنگا لہرانے کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے، این سی - کولگام ضلع میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے تقریب
نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے ہر گھر ترنگا مہم سے متعلق کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں ترنگا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا اپنا جھنڈا بھی لہرایا جاتا تھا، جسے غیر آئینی اور غیر جمہوری طرز پر ہٹایا گیا۔‘‘ NC Spokesperson on JK Flag
جلسے کے حاشیے پر نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ترنگا لہرانے کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی سبھی سرکاری دفاتر میں ترنگا لہرایا جاتا رہا ہے۔‘‘ NC Spokesperson on National Flag انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں ترنگا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا اپنا جھنڈا بھی لہرایا جاتا تھا، جسے غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا۔‘‘
دفعہ 370کی بحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کے حوالے سے جد و جہد جاری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ جلد اس حوالے سے کشمیریوں کے حق میں فیصلہ سنایا جائے گا۔‘‘ NC Spokesperson on Article 370 انہوں نے مقامی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سکیورٹی کا بہانہ بنا کر کولگام کے پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔