کولگام:جموں و کشمیر کے کولگام کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں سخت برف باری ہوئی ہے۔ کل رات سے ہی محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق برف باری شروع ہوئی۔ ضلع کے میدانی علاقوں میں پانچ اِنچ برف گری ہے جب کہ اہربل، کنگوٹن، دمحال ہانجی پورہ، کنڈ و یگر پہاڑی علاقوں میں تین تین فٹ برف ریکاڈ کی گئی ہے۔ وہیں مختلف علاقے ابھی ضلع ہیڈکواٹر سے منقطع ہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔ وہیں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔
سرینگر قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر برفانی تودے گر آئے ہیں جس کے بعد ٹریفک کو آمد و رفت کے لیے بند کرنا پڑا۔ ٹریفک قوانین کے مطابق اگر موسم میں بہتری آئی تو ٹریفک کو یک طرف سے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ برف باری سے ٹرین سروس بھی معطل ہوئی ہے اور حکام نے بتایا کہ پٹریوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا اور جلد ہی ٹرین سروس کو بحال کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر رک رک کر برف و باراں ہونے کا امکان ہے اور یکم فروری سے موسم پوری طرح سے بہتر ہوگا۔