مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کولگام میں پارٹی انتخابات کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر عبدالمجید لارمی نے کہا ہے کہ نئی پارٹیوں کو تشکیل دینے سے این سی کمزور نہیں پڑسکتی ہے۔ پارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہے۔
نیشنل کانفرنس نے ایک بار پھر ضلع کولگام سے سینیئر لیڈر عبدالمجید لارمی کو اپنا صدر منتخب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کو ختم کرنے کی مرکزی پارٹی کی کوشش ناکام ہوگی۔