اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نظر بند جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے' - رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا

راجیہ سبھا کے رکن نظیر احمد لاوے نے کولگام میں میرا قصبہ میری شان پروگرام میں شرکت کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نظر بند جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

kulgam
'نظر بند جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو رہا کیا جائے'

By

Published : Oct 21, 2020, 9:09 AM IST

کولگام کے گرلز ہائر سکینڈری اسکول میں ایک پروگرام میرا قصبہ میری شان منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ نظیر لاوے اور محکمہ تعلیم سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چند روز قبل شہری علاقوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے طرز پر "مائی ٹاؤن مائی پراuڈ" پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ پروگرام مختلف فلاحی اسکیموں جیسے پنشن، وظیفہ، پی ایم اے وائی، کے سی سی، ہیلتھ گولڈن کارڈز، لاڈلی بیٹی وغیرہ کے فوائد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے سلسلہ میں شروع کیا گیا ہے۔

میرا قصبہ میری شان پروگرام

راجیہ سبھا کے رکن نظیر لاوے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا قصبہ میری شان افسران اور عوام کے درمیان ایک اہم رابطہ ہے جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تال میل ہوجاتا ہے۔اسی طرح سے کئی کام آسانی سے ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کافی وقت ہوگیا ہے، رہنماؤں کو نظر بند کیا گیا ہے لہذا انہیں جلد ازجلد رہا کیا جائے۔

لاوے نے کہا کہ جس طرح سے سیاسی رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو بھی رہا کیا جانا چاہیے۔ وہیں نیشنل کانفرنس کے رہنما و رکن پارلیمان فاروق عبداللہ کے کیس سے متعلق لاوے نے کہا کہ ابھی ان کے کیس میں ای ڈی کارروائی کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details