کولگام:محکمہ مال کے کمشنر سکریٹری وجے کمار بدوری نے 'مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ (میرا قصبہ میری شان) پروگرام کے تحت ڈاک بنگلوو، کولگام میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ایس ایس پی ڈاکٹر سندیپ چکرورتی، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز، کشمیر سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ My Town My Pride in South Kashmir
Kulgam My Town My Pride مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ، ڈاک بنگلوو کولگام میں تقریب منعقد - کولگام مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں 'مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ' کے تحت منعقدہ تقریب میں عوامی نمائندوں، مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔ My Town My Pride in Jammu and Kashmir
اس موقع پر مختلف محکمہ کی جانب سے بیداری و تربیتی پروگرام کے علاوہ شجرکاری مہم، خصوصی صفائی مہم، انجام دی گئیں۔ علاوہ ازیں مختلف محکمہ جات کی جانب سے اسٹالز نصب کیے گئے تھے جہاں پر تعینات افسران نے عوام کو یوٹی انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ Kashmir My Town My Pride
مزید پڑھیں:My Town My Pride بڈگام میں ہفتہ بھر چلنے والا پروگرام مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ جاری