جموں و کشمیر، ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں زمین و جائیداد کے متعلق سوتیلے بھائیوں کے درمیان لڑائی ہوگئی جس میں ایک بھائی کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدہ شخص کی عمر 55 برس تھی۔
مقتول کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ مقتول کا سوتیلا بھائی غلام حسن چوپان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہمارے گھر پر حملہ کیا، جس میں عبدالرشید چوپان شدید طور سے زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے۔ بعد ازاں دمحال ہانجی پورہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے انھیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے عبدالرشید چوپان کو مردہ قرار دے دیا۔