جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میونسپل کمیٹی (ایم سی) کی چیئر پرسن پر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مقامی ٹھیکیدار کا دعویٰ ہے کہ اس نے چیئرپرسن کو رشوت دیتے ہوئے کیمرے میں ریکارڈ کیا ہے۔
مقامی ٹھیکیدار نواز احمد خاں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئر پرسن شمیمہ بانو نے اس سے کام دلانے کے عوض 1.1 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ بصورتِ دیگر انہوں نے ٹینڈر منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ٹھیکیدار کے مطابق چیئرپرسن نے انہیں کچھ کام الاٹ کرنے کے عوض رشوت کا تقاضہ کیا جس کے بعد انہوں نے پہلی قسط کے بطور 10 ہزار روپیے ادا کئے جس کو انہوں نے خفیہ کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کیا۔