راجیہ سبھا ممبر نذیر احمد لاوے نے پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاسی سرگرمیاں شروع کی جانی چاہئیں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔
'سجاد لون کی رہائی کا خیرمقدم، دیگر رہنماؤں کو رہا کیا جائے' یہ بھی پڑھیں:پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون کی نظر بندی ختم
انہوں نے اس موقع پر عید کو سادگی اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے منانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ عید کا دن ہے اور لوگوں کو سادگی سے عید منانی چاہیے۔
واضح رہے کہ سجاد غنی لون اور دیگر سیاسی رہنما دفعہ 370 کی منسوخی کے فوراً بعد نظر بند کیے گئے تھے اور آج تقریباً ایک برس بعد انہیں رہا کیا گیا۔