جموں وکشمیر کے ضلع کولگام سے نیشنل کانفرنس کی اعلی رہنما سکینہ ایتو نے حلقہ انتخاب نورآباد میں ہوئی بھاری برفباری کے پیش نظر انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ جلد سے جلد سڑکوں پر سے برف ہٹائی جائے۔
'انتظامیہ جلد سے جلد سڑک پر سے برف ہٹائے' انہوں نے کہا 'پینے کے پانی اور دیگر غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ بجلی کو بھی بحال کیا جائے'۔
انہوں نے منزگام، دمحال ہانجی پورہ، ڈی کے مرگ، پہلو کے حلقوں میں انتظامیہ کی جانب سے عوام تھ بنیادی سہولیت پہنچانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 182 تازہ کیسز، ایک کی موت
انہوں نے کہا کہ پہاڑی و میدانی علاقوں کی سڑکوں سے برف ہٹائی جائے تاکہ لوگوں کی پریشانیاں کم ہوں۔ انہوں نے کہا 'علاقے میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک مہم چلائی جارہی ہے، جس میں کئ خانہ بدوش بے گھر ہو جائیں گے۔ میری گذارش ہے کہ سردیوں کے اس موسم میں اس طرح کی کارروائی نہ کی جائے۔'۔