کولگام:جنوبی ضلع کولگام کے تری گام علاقے میں پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے باپ بیٹے کو پولیس نے زندہ بازیاب کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی سہ پہر کولگام پولیس نے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے باپ بیٹے کو بازیاب کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے بشیر احمد اور اس کے بیٹے زبیر احمد کو اپنے ساتھ لیا تھا اور تب سے ان کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا، جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی۔
Missing Father Son Traced کولگام میں لاپتہ باپ بیٹے کو پولیس نے بازیاب کیا - کولگام کے تری گام علاقے میں باپ بیٹا لاپتہ
کولگام کے ترے گام علاقہ میں ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے سرکاری ملازم بشیر احمد اور اس کے بیٹے زبیر احمد کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ وہیں پولیس نے اتوار کی سہ پہر پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے باپ بیٹے کو بازیاب کیا ہے۔
Published : Sep 10, 2023, 7:59 PM IST
ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی کولگام نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور اتوار کی صبح سے ہی ضلع کولگام میں مختلف مقامات پر چھاپہ ماری اور ناکہ لگائے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی سہ پہر دونوں باپ بیٹے کو باز یاب کیا گیا۔ واضح رہے کہ اتوار کی صبح بشیر احمد کے اہل خانہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہفتے کے روز تین افراد ان کے رہائشی مکان میں گھس آئے اور بشیر احمد اور زبیر احمد کو اپنے ساتھ لے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ اتوار شام تک جب دونوں واپس گھر نہیں لوٹے تو پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
مزید پڑھیں:Father Son Duo Go missing کولگام سے باپ اور بیٹا لاپتہ، پولیس کی جانب سے تلاش جاری