جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ کے دنیو کنڈی مرگ علاقہ میں نامعلوم بندوق بردوروں نے دو شہریوں کو ہلاک کیا۔
مارے گیے افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ مسلح افراد کا گروہ گاؤں میں نمودار ہوا اور فارسٹ گارڈ غلام حسن وگے اور ان کے پڑوس میں رہنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن سراج احمد گورسی پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں دونوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
ایس ایس پی کولگام گوریندر پال سنگھ نے بتایا پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔