اردو

urdu

ETV Bharat / state

Woman Teacher Killed: کولگام میں عسکریت پسندوں کے حملے میں خاتون ٹیچر ہلاک - ضلع کولگام کے علاقے گوپال پورہ

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام کے گوپال پورہ علاقے میں منگل کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے سانبہ کے ایک استاد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ Woman Teacher Killed

کولگام میں عسکریت پسندوں کے حملے میں خاتون ٹیچر ہلاک
کولگام میں عسکریت پسندوں کے حملے میں خاتون ٹیچر ہلاک

By

Published : May 31, 2022, 11:09 AM IST

Updated : May 31, 2022, 1:56 PM IST

کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے گوپال پورہ ہائی اسکول میں ایک خاتون ٹیچر پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے منگل کے روز گولی چلائی ۔ اس حملے میں خاتون شدید زخمی ہوئی ہے۔ بعد ازاں ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگئی ہے۔ Woman Teacher Killed

کولگام میں عسکریت پسندوں کے حملے میں خاتون ٹیچر ہلاک

ایک پولیس ترجمان نے ٹویٹس کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں نے ہائی اسکول گوپال پورہ کولگام میں ایک لیڈی ٹیچر پر گولی چلائی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

مقتول ٹیچر کی شناخت رجنی کے طور پر کی گئی ہے جو سامبا ضلع کے راج کمار کی بیوی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

Woman Teacher Killed

کشمیر زون پولیس نے اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ متوفی خاتون سامبا کی رہنے والی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی جلد کرکے بہت جلد کیفر کر دار تک پہنچایا جائے گا'۔ Militant attack in Kulgam


یہ بھی پڑھیں : Civilian Killing in Kashmir: کشمیر میں ایک اور سویلین ٹارگیٹ کلنگ کا شکار

Last Updated : May 31, 2022, 1:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details