جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے علاقے نہامہ میں سی آر پی ایف کی آٹھارہ بٹالین پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی آر پی ایف کی آٹھارہ بٹالین علاقے کا گشت کررہی تھی اسی دوران عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے نتیجہ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار شدید زخمی ہوا۔