اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manoj Sinha On Militancy جموں و کشمیر میں ملیٹنسی اور علیحدگی پسندی بستر مرگ پر ہے، منوج سنہا

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جس سماج کا تین دہائیوں سے دم گھٹ رہا تھا وہ آج چین کی سانس لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اس وقت ترقی اور انفراسٹریکچر کے لحاظ سے کئی ریاستوں سے آگے ہے۔

LG Manoj Sinha
منوج سنہا

By

Published : Aug 7, 2023, 6:25 PM IST

Updated : Aug 7, 2023, 9:27 PM IST

جموں و کشمیر میں ملیٹنسی اور علیحدگی پسندی بستر مرگ پر ہے، منوج سنہا

کولگام:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ملیٹنسی اور علحیدگی پسندی بستر مرگ پر ہے اور وہ دن بھی دور نہیں ہے جب ملیٹنسی کا ماحولیاتی نظام بھی مکمل طور ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ملیٹنسی کو رد کرکے امن مارچ میں شامل ہو جائیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی بستر مرگ پر ہے، وقت آگیا ہے کہ لوگ عسکریت پسندی کو رد کرکے امن مارچ میں شامل ہوجائیں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب ملیٹنسی کا ماحولیاتی نظام مکمل طور پر ختم ہوجائے گا'۔

منوج سنہا نے کہا کہ حال ہی میں ملک کے مخلتف حصوں سے تعلق رکھنے والے قلمکاروں اور فنکاروں نے سرینگر میں اپنے نظریات و خیالات کا تبادلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 'اب جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے قلمکاروں اور فن کاروں کے لئے بھی وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے فن اور تحریروں سے بدلتے ہوئے جموں و کشمیر کا نقشہ کھینچیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ تمام طبقوں کے لوگوں بشمول نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تاکہ وہ اپنا مستقبل بنا سکیں۔منوج سنہا نے کہا کہ جس سماج کا تین دہائیوں سے دم گھٹ رہا تھا وہ آج چین کی سانس لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اس وقت ترقی اور انفراسٹریکچر کے لحاظ سے کئی ریاستوں سے آگے ہے۔

کسی کا نام لئے بغیر ان کا کہنا تھا کہ 'جن لوگوں کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں وہ اب لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ہیں جموں وکشمیر میں بے گنایوں کا کافی خون بہا ہے'۔

مزید پڑھیں:Railway in Kashmir مالی سال کے آخر تک کشمیر کو کنیا کماری تک جوڑ دیا جائے گا، ایل جی منوج سنہا

منوج سنہا نے کہا کہ ضلع کولگام میں وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت 29 لوگوں کو زمین فراہم کی گئی جن میں سے کوئی بھی باہر کا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ'باہر کے کسی بھی شخص کو زمین فراہم نہیں کی گئی جیسا کہ کچھ سیاسی لیڈر دعویٰ کر رہے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں 8 ہزار ایسے کنبے ہیں جن کے پاس زمین بالکل بھی نہیں ہے اور ان میں سے اکثریت بکروالوں کی ہے۔

(یو این آئی کے ساتھ)

Last Updated : Aug 7, 2023, 9:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details