جموں و کشمیر سے رکن پارلیمان نذیر احمد لاوے نے بی جے پی رہنما کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔
رکن پارلیمان نذیر احمد لاوے نے بدھ کی شام عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے بی جے پی رہنما شیخ وسیم باری، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر کے قتل کی مذمت کی ہے۔
بانڈی پورہ ہلاکتوں پر رکن پارلیمان کی مذمت - SHEIKH WASEEM BARI
نذیر احمد لاوے نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا انسانیت کے منافی ہے اور اس بزدلانہ حرکت کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بانڈی پورہ ہلاکتوں پر رکن پارلیمان کی مزمت
لاوے نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا انسانیت کے منافی ہے اور اس بزدلانہ حرکت کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ہلاک شدہ افراد کی ابدی سکون کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کے کشمیری بے گناہ افراد قتل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین سے امن کی اپیل کی۔