اردو

urdu

ETV Bharat / state

Literary Event Organized in Kulgam: کولگام میں ادبی تقریب کا انعقاد - کالج میں ایک ادبی تقریب

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ادبی نششت کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد ادیب اور شعراء نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔

Literary Event Organised in Kulgam: کولگام میں ادبی تقریب منعقد
Literary Event Organised in Kulgam: کولگام میں ادبی تقریب منعقد

By

Published : Jul 12, 2022, 3:03 PM IST

کولگام: گورنمنٹ ڈگری کالج فرصل کے شعبہ ادرو اور مراز ادبی سنگم کے اشتراک سے کالج میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ GDC Kulgam organized Literary Functionادبی تقریب میں مشاعرہ اور شام غزل کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مشاعرے میں مقامی شعراء سمیت جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے مدعو کیے گئے شعراء نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔

کولگام میں ادبی تقریب منعقد

معروف شاعر اور مصنف غلام نبی آتش نے محفل مشاعرہ کی صدارت کی جبکہ کالج پرنسپل سید اعزاز حسین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ Mehfil e Mushaira at Degree College Kulgam اس کے علاوہ کالج کے طلبہ و طالبات سمیت تحصیل ویلفیر کمیٹی فرصل اور سیول سوسائٹی کے ممبران بھی ادبی محفل سے مستفید و محظوظ ہوئے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کالج پرنسپل نے کہا کہ اس طرح کی ادبی محفل سے نئی نسل زبان و ادب سے روشناس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفل مشاعرہ اور ادبی تقاریب کا انعقاد ہمارا تاریخی ورثہ ہے جس سے نئی نسل خاص کر کالج طلبہ کو روشناس کرانا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی محافل سے زبان و ادب کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details