اردو

urdu

ETV Bharat / state

یاری پورہ کولگام میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد - میگا بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا

میگا بلاک دیوس کا مقصد لوگوں کی دہلیز تک پہنچ کر ان کے مسائل سننا اور ان کا ازالہ کرنا ہے۔

Mega block devas held at yaripora
یاری پورہ کولگام میں میگا بلاک دیوس منعقد

By

Published : Sep 16, 2021, 10:31 AM IST

ضلع کولگام کے گورنمنٹ مڈل اسکول یاری پورہ میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران نے لوگوں کی شکایات سنیں۔

ویڈیو

ہم آپ کو بتا دیں کہ میگا بلاک دیوس کا مقصد لوگوں کی دہلیز تک پہنچ کر ان کے مسائل سننا اور ان کا ازالہ کرنا ہے، جس کے لیے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے ایک جگہ سبھی محکمہ جات کے آفیسران کو جمع کیا جاتا ہے تاکہ عوامی مسائل کا وقت پر ازالہ کیا جا سکے۔

محکمہ دیہی ترقی کے اے سی ڈی محمد عمران خان اور دیگر متعلقہ آفیسران نے منعقدہ میگا بلاک دیوس میں شرکت کی۔

اس موقع پر عوامی مسائل کی شنوائی عمل میں لائی گئی، جبکہ کئی مسائل کا موقع پر ہی نپٹارا کیا گیا۔ عوامی مسائل پر مبنی میگا دیوس ضلع کولگام میں کئی جگہوں پر منعقد کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details