جموں وکشمیر کے چولگام کولگام میں دوران شب سکیورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی۔ تلاشی کاروائی میں یہاں کے ایک مقامی میڈیکل شاپ چلانے والے مالک کو گرفتار کیا ہے۔
شیراز احمد نامی یہ شخص کولگام کے علاقے موہن پورہ میں کئی برسوں سے میڈیکل شاپ کی دُکان چلا رہا ہے جن کو آج سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا ہے۔۔
کولگام: سرچ آپریشن، میڈیکل شاپ کا مالک گرفتار واضح رہے کہ چولگام، کولگام کا واحد وہ علاقہ ہے جہاں 1990عیسوی سے آج تک کوئی محاصرہ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی افراد نے عسکریت تنظیم میں شمولیت اختیار کی لیکن برہان وانی کی ہلاکت کے بعد علاقے کے نوجوانوں میں کئی طرح کے خدشہ پائے جاتے ہیں اور گزشتہ دنوں یہاں ایک نوجوان نے عسکریت تنظیم میں بھی شمولیت اختیار کی اور چند ہی دنوں میں وہ ایک چھڑپ میں ہلاک ہوا۔
علاقے میں محاصرہ جارہی ہے۔