کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں میونسپل کونسل کولگام اور ٹریفک پولیس نے قصبہ میں مشترکہ طور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے راہگیروں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو آرام دہ بنانے کے لئے ایم سی اور ٹریفک پولیس عملہ نے سڑک کنارے اور پٹریوں پر دکانداروں کی جانب سے کیے گئے قبضہ کو ہٹانے کے علاوہ سڑکوں کے کنارے پارک کی گئی گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔ Kulgam Vehicles Seized
Vehicles Seized in Kulgam: کولگام میں ایک درجن کے قریب گاڑیں ضبط - کولگام ایک درجن گاڑیاں ضبط
میونسپل کونسل، ٹریفک پولیس کولگام کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے دوران کولگام قصبہ میں ایک درجن گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ MC Kulgam Traffic Police action in Kulgam

ٹریفک اور ایم سی کولگام عملہ کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھ پر سامان رکھنے سے نہ صرف راہگیروں کو چلنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں بلکہ اس سے ٹریفک جام میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کنارے گاڑیاں پارک کرنے سے بھی ٹریفک جام میں لگا رہتا ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Several Vehicles Seized in Kulgam
ایم سی کولگام اور ٹریفک پولیس عملہ نے کارروائی کے دوران دکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھس پر لگائے گئے سامان کے علاوہ ایک درجن کے قریب گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ مقامی باشندوں نے میونسپل کونسل اور ٹریفک پولیس کی کارروائی کی سراہنا کی گئی۔