کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ جمعہ کی صبح کولگام کے گڈر علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے مقامی شخص عبدالحمید کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے نائب تحصیدار نے بتایا کہ جمعہ کی صبح کولگام کے گڈر علاقے میں آسمانی بجلی گری، جس کی وجہ سے عبدالحمید خان ولد غلام حسن خان کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ عبدالحمید نامی شخص اپنے سیب کے باغ سے واپس آرہے تھے، اسی دوران راستے میں ہی آسمانی بجلی نے انہیں اپنی چپیٹ میں لے لیا اور ان کی موت واقعہ ہو گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق عبدالحمید کافی غریب ہے اور ضلع انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی گئی ہے کہ اس کے اہل خانہ کی مدد کی جائے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ شخص اپنے گھر کا واحد کمانے والا تھا اور آج یہ دلدوز واقعہ بعد دوپہر پیش آیا۔