اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک عدالت کا اہتمام، باہمی افہام تفہیم سے معاملات حل - جموں وکشمیر: نیشنل لوک عدالت میں

جموں وکشمیر: نیشنل لوک عدالت میں عرصے سے زیر التوا کیسز کا موقع پر ہی باہمی افہام و تفہیم سے حل گیا گیا۔

لوک عدالت کا اہتمام، باہمی افہام تفہیم سے معاملات حل
لوک عدالت کا اہتمام، باہمی افہام تفہیم سے معاملات حل

By

Published : Feb 8, 2020, 6:13 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:02 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ اور کولگام کے کورٹ کمپلکس میں نیشنل لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جہاں باہمی افہام تفہیم سے درجنوں زیر التوا معاملات حل کیے گئے۔

نیشنل لوک عدالت میں عرصے سے زیر التوا کیسز کا موقع پر ہی باہمی افہام و تفہیم سے حل گیا گیا۔ پلوامہ میں لوک عدالت پرنسپل و ڈسٹرکٹ سیشن جج محمدابراھیم کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ اس موقعے پر لوک زیر التوا 350 معاملے افہام و تفہیم کے ذریعے سے حل کیے گئے۔

لوک عدالت کا اہتمام، باہمی افہام تفہیم سے معاملات حل

جبکہ پلوامہ ہی سے 3380900 روپیے بطور جرمانہ بھی وصول کیے گئے۔ مقامی لوگوں نے حکام کے ایسے اقدامات کی سراہانا کی۔ اور کہا کہ ایسے اقدامات سے لوگوں کا وقت ضاٸع ہونے سے بچ جاتا ہے اور لوگوں کے دیرینہ مسئلے آسانی سے حل ہو جاتے ہیں جاتے ہیں۔

دوسری جانب ی کولگام میں بھی درجنوں مختلف نوعیت کے معاملے کا باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا گیا۔ جبکہ متعدد کیسیز میں جرمانے بھی عائد کیے گیے۔'

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details