اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کولگام میں نقل و حمل پر پابندی - coronavirus in kolgam

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک خاتون کی وجہ سے شہر سرینگر میں لوگ تشویش میں ہیں۔ اس کا خوف گاؤں اور دیہات کے لوگوں میں بھی ہے۔ اسی ضمن میں کولگام میں بھی نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی۔

کولگام میں نقل و حمل پر پابندی
کولگام میں نقل و حمل پر پابندی

By

Published : Mar 21, 2020, 8:14 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر وادی کے کئی حصوں میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کولگام میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ سرکاری محکموں میں بھی کام کاج متاثر رہا۔

کولگام میں نقل و حمل پر پابندی

شہر میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ گھر پر رہیں۔ انتظامیہ اور صحت کے عہدیداروں کے لئے یہ ایک مشکل کام ہے کہ جو بھی کورونا وائرس میں مُبتلا پایا جائے گا اس کا کس طرح علاج معالجہ کیا جائے گا۔

واضح رہے ضلع میں پہلے ہی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج کو ایک مخصوص وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر وہان سے پھیلا اور پوری دنیا کے کئی ممالک میں پھیل گیا۔ کورونا وائرس سے پورے دنیا میں ہزاروں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی لوگوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے جان چلی گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 300 سے اوپر ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہے۔ اسی کے پیش نظم حکومت عوام کو کئی طرح کے احتیاط برتنے کو کہہ رہی ہے۔ جموں و کشمیر سمیت پورے پھارت میں سینیٹائزیشن کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details