مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کولگام میں واقع وانپورہ قاضی گنڈ کے لوگوں نے علاقے میں غیر قانونی طریقے سے اینٹ بھٹے قائم کیے جانے کے خلاف پُر امن احتجاج کیا۔
غیر قانونی طریقے سے قائم کیے جار ہے اینٹ بھٹے کے خلاف احتجاج مقامی لوگوں نے اینٹھ بٹھے کو ماحولیات، زراعت اور باغبانی شعبے کے لیے خطرہ قرار دیا، علاقے میں پہلے بھی دو جگہوں پر اینٹھ بھٹے قائم کیے جا چکے ہیں۔تاہم مداخلت کے بعد اسے بند کر دیا تھا۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ مال سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور گورنر انتظامیہ سے ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں کئی افراد جو کشمیر سے باہر رہتا ہے ان لوگوں نے ایک اینٹ کے بھٹے پر کام کرنا راتوں رات شروع کر دیا۔ جس کے بعد لوگوں نے تعمیر کیے ہوئے اینٹ بھٹے کو روکنے کے لیے انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔