جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے چولگام میں قائم سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کیمپ میں بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق کیمپ میں صفائی پر مامور خاکروب نے صحن میں بارودی مواد پائے جانے کے بعد افسران کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور کنٹرول روم کو آگاہ کیا۔
کولگام فوجی کیمپ میں بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا پولیس و دیگر ایجنسیوں اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے مواد کو ناکارہ بنایا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محکمہ آر اینڈ بی کی جدید عمارت میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا جو ہنوز اسی عمارت میں ہے۔
اس سے قبل بھی عمارت پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گرینیڈ داغا گیا جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا۔
دریں اثناء جنوبی کشمیر میں حالیہ دنوں سیکورٹی اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔