اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل جی کے سکریٹری نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر لیفٹینینٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے رواں برس سے شروع ہو رہی سالانہ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا اور افسروں کو ہدایت کی کہ امرناتھ یاتریوں کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

lg secretary of jٔ&k reviews arrangements for amarnath yatra
ایل جی کے سکریٹری نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا

By

Published : Apr 4, 2021, 8:05 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹینینٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے آج ایف سی آئی گودام میر بازار اور والنٹ فیکٹری قاضی گنڈ میں واقع یاترا ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کرکے رواں برس سے شروع ہو رہی سالانہ امرناتھ یاترا پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایل جی کے سکریٹری نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا

سکریٹری کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول اور ایڈیشنل سی ای او امرناتھ شرائن بھی تھے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے پرنسپل سکریٹری کو یاترا کیمپوں میں دستیاب سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایل جی کے سکریٹری نتیشور کمار نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یاتریوں کے قیام اور سفر کو آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یاتریوں کے لیے صاف ستھرے بیت الخلا لگانے کی بھی ہدایت کی۔ اس بیچ پرنسپل سکریٹری نے صنعتی کمپلیکس وسو کا بھی دورہ کر کے وہاں پر جاری کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی سوتھ، ایس پی کولگام، ایس ڈی ایم ڈورو، ایگزیکیٹیو انجینیئر محکمہ تعمیرات عامہ و بجلی کے علاوہ دیگر افسران بھی معائنہ کے دوران موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details