لیفٹینینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج ضلع کولگام کے بشیر علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران بصیر خان نے محکمہ ڈیولپمنٹ کی جانب سے دریائے ویشو پر تعمیر ہو رہے باندھ کا جائزہ لیا۔
لیفٹینینٹ گورنر کے مشیر کا دورہ کولگام بصیر خان نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام میں تیزی لائیں تاکہ برف گرنے سے پہلے ہی باندھ تعیر ہوجائے۔
اس کے علاوہ گورنر کے مشیر نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے منی سکریٹریٹ میں منعقد کیے گئے ایک عوامی دربار میں بھی شرکت کی، جس میں ضلع کولگام سے وابسطہ اوقاف کمیٹی، پھروٹ گروپس ایسوسی ایشن، ٹیڑیس کے علاوہ مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔
بصیر خان نے عوامی دربار میں لوگوں کے مطالبات سنننے کے بعد اس کو جلد از جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر انہوں نے جن ابھیان کے تحت کسانوں میں زراعتی شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے کسانوں میں ٹیلر، ٹیکٹر اور کسان لون تقسیم بھی کیا، بعدازیں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کرکے متعدد لوگوں میں ڈومیسائل اسناد تقسیم کیے۔ اخیر انھیں نے بی ڈی سی ممبران کے ساتھ ایک اجلاس بھی طلب کیا۔