اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: جنگلی جانور کے حملے میں درجنوں زخمی - تیندوے کے حملے

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی تیندوے کے حملے میں کئی افراد زخمی ہو چکے تھے، پھر سے کئی اور جنگلی جانوروں نے درجنوں افراد کو زخمی کر دیا، اگرچہ زخمی افراد کو ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔ تاہم کئی افراد کی حالات مزید خراب بتائی جا رہی ہے اور انہں مزید علاج معالجہ کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

کولگام: جنگلی جانور کے حملے میں درجنوں زخمی
کولگام: جنگلی جانور کے حملے میں درجنوں زخمی

By

Published : May 22, 2021, 4:53 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کولگام میں جانوروں کے حملے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے، تاہم کئی افراد کی حالات مزید خراب بتائی جا رہی ہے اور انہں مزید علاج معالجہ کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

کولگام: جنگلی جانور کے حملے میں درجنوں زخمی

دراصل کولگام کے علاقے مند گوری میں جانوروں کے حملے سے افراتفری کا ماحول ہے۔ لوگوں میں جانوروں کا خوف دیکھا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی تیندوے کے حملے میں کئی افراد زخمی ہو چکے تھے، پھر سے کئی اور جنگلی جانوروں نے درجنوں افراد کو زخمی کر دیا، اگرچہ زخمی افراد کو ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔ تاہم کئی افراد کی حالات مزید خراب بتائی جا رہی ہے اور انہں مزید علاج معالجہ کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

وہیں علاقے نندی مرگ میں بھی ریچھ نے لوگوں پر حملہ کر دیا تھا تاہم علاقے میں پہلے سے ہی موجود محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے دو ریچھ کو پکڑ لیا۔ جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے محکمہ کی کافی ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details