اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام کے سیاحتی مقامات انتظامیہ کی لاپرواہی کا شکار - سیاحتی مقامات انتظامیہ کی لاپرواہی کا شکار

کولگام پیر پنچال پہاڑی رینج کے دامن میں واقع اہربل پانی کے ذخائر سے مالا مال، بے پناہ قدرتی خوبصورتی، لمبے لمبے سرسبزو شاداب ٹریکنگ روٹ کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

lack
lack

By

Published : Jun 25, 2020, 2:24 PM IST

وادی کشمیر اپنے قدرتی نظاروں اور بے پناہ خوبصورتی کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے، ایسی ہی بے پناہ خوبصورتی ضلع کولگام کے پیرپنچال پہاڑی رینج میں واقع اہربل اور کونثرناگ پہاڑی علاقے میں دیکھنے کو ملتی ہے اوریہ جگہ سیاحوں اور ٹریکنگ کرنے والوں کے لئے کشش کا باعث ہے۔

کولگام کے سیاحتی مقامات انتظامیہ کی لاپرواہی کا شکار

اہربل کولگام پیر پنچال پہاڑی رینج کے دامن میں واقع ہے یہ خوبصورت علاقہ نہ صرف پانی کے ذخائر سے مالا مال ہے بلکہ بے پناہ قدرتی خوبصورتی، لمبے لمبے سرسبزو شاداب ٹریکنگ روٹ کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ ہمیشہ سے ہی سیاہوں اور کوہ پیماروں کے لئے کشش کا باعث رہا ہے۔

لاک ڈاون کے دنوں میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاح اور ٹریکر ان دنوں اہربل، کونثرناگ، چھرن بل، کُنگ وٹن جیسی قدرتی جگہوں سے لطف اندوز ہو رہے۔ ضلع کولگام کے اہرہ بل تک عام سڑک ہے اور یہ سڑک شوپیاں تک جاتی ہے تاہم سیاح اور کوہ پیما یہاں سے پیدل ہی کئی گھنٹوں کی مسافت طے کر کے کونثرناگ اور دیگر جگہوں سے لُطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کونثرناگ اور دیگر جگہوں میں مواصلاتی نظام اور رہائش و کھانے پینے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور ٹریکر کو کافی مشکلات پیش آتی ہے

سیاحوں اور ٹریکرس کا کہنا ہے کہ سرکار سیاحت کے شعبے میں بہت ہی کم دلچسپی دکھا رہی ہے اور ایسے قدرتی علاقے نظروں سے اوجھل ہیں۔ ایسے مقامات کو نظر انداز بھی کیا جا رہا ہے انہوں نے اہربل اور کونثرناگ کے درمیان سبھی سیاحتی مقامات کو جاذب نظر بنانے کا مطالبہ کیا۔

محکمہ سیاحت اور ضلع انتظامیہ کولگام کا دعویٰ ہے کہ اہربل ڈولپمنٹ اتھارٹی کو مستحکم بنایا جا رہا ہےاور ان سبھی پروجکٹوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق ان سبھی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں اور سیاحت کو فروغ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details