اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: بندوق برداروں کے حملے میں زخمی نوجوان ہلاک - shot by gunman

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مشتبہ عسکریت پسندوں نے توری گام میں وسیم احمد ولد محمد امین نامی نوجوان پر فائرنگ کی۔

بندوق برداروں کے حملے میں زخمی شخص ہلاک
بندوق برداروں کے حملے میں زخمی شخص ہلاک

By

Published : Mar 31, 2020, 1:20 PM IST

وسیم کے پیروں میں گولیاں لگی تھیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اسے علاج کے لئے قریبی ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس دوران ڈاکٹروں نے انہیں سرینگر منتقل کیا اور سات دن گزرنے کے بعد وسیم دم توڑ بیٹھا۔

وہیں ان کے آبائی گاؤں میں مقامی ذرائع نے فون پر بتایا کہ وسیم آج صبح زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا اور اس کی لاش ابھی سرینگر اسپتال میں ہی رکھی ہوئی ہے۔ قانونی کاروائی کے بعد اس کی لاش لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details