جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک نوجوان پر پی ایس اے لگایا گیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے ضلع کے ریڈونی علاقے میں مبارک احمد ڈار ولد عبدالرحمان ڈار پر پی ایس اے کے تحت کا اطلاق کرکے انہیں سب جیل مٹن منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دو برس قبل مبارک احمد دو برس قبل گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں پتہ چلا کہ انہوں نے عسکری تنظیم لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی ہے۔