کولگام پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ۔
پولیس پریس نوٹ کے مطابق ڈی وائی ایس پی ایچ ہیڈکواٹر کولگام کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کولگام کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے چولگام کولگام کے غلام محمد لاوے، محمد لکھاڈہ کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کی ۔
دوران تلاشی وہاں پر 2.5 کلو گرام چرس ضبط کر لیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں خاتون سمیت دو منشیات فروش کو گرفتار کیا ، ان کی شناخت غلام محمد لاوئے اور شمیمہ ساکنان چولگام کے طور پر ہوئی ہیں۔