محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد نے ضلع کولگام کے نورآباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے متعلقہ محکمہ کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کولگام: جوائنٹ ڈائریکٹر نے نورآباد کا دورہ کیا بشیر احمد نے ضلع کے مختلف زونز کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں ہورہے کرکٹ ٹورنامنٹس کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔
ان کے ہمراہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ضلع افسر کولگام غلام حسن لون کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کے افسراں بھی موجود تھے۔
جوائنٹ ڈائریکڑ بشیر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد ضلع کولگام میں ہورہے کام کا جائزہ لینا تھا اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کو اس وقت جموں کشمیر میں کھیل کود کے انفراسٹرکچر کو اچھی طرح سے مضبوط بنانا مقصد ہے۔ جس سے ہمارے بچوں کو اپنا ہنر دکھانے میں آسانی ہو۔ تاکہ انہیں ضلع سے نکل کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقعہ ملے۔