کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گورنمنٹ ہائی اسکول گوبال پورہ میں 31 مئی کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک خاتون ٹیجر رجنی بالا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان کی ہلاکت کی سیاسی سماجی کارکنان نے مذمت کی ہے۔Raji Bala killed in Kulgam
وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ نے ان کے انتقال کے دسویں دن اسکولوں میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے احکامات صادر کیے۔ وادی کے تمام اضلاع کے اسکولوں میں جمعرات کی صبح مارننگ اسمبلی کے دوران طلبہ اور عملے نے ماری گئی استانی کی یاد میں دو منٹوں کی خاموشی اختیار کی۔Two Minute silence observed in all JK schools
گذشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول گوپال پورہ کو رجنی بالا کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ انہوں نے ان کے شوہر شری راج کمار کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔LG Manoj Sinha on Slain Rajni Bala