اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: زیارت شریف جانے والے راستے سے برف ہٹانے کا مطالبہ

وادی کشمیر میں قریب دو ہفتے قبل بھاری برفباری ہوئی تھی، اگرچہ بیشتر قصبہ جات اور اہم شاہراہوں پر سے انتظامیہ نے برف ہٹائی ہے تاہم وادی کشمیر کے متعدد مقامات خصوصا گلی کوچوں میں ابھی بھی برف کے انبار لگے ہوئے ہیں۔

کولگام: زیارت شریف جانے والے راستے سے برف ہٹانے کا مطالبہ
کولگام: زیارت شریف جانے والے راستے سے برف ہٹانے کا مطالبہ

By

Published : Jan 20, 2021, 5:29 PM IST

قصبہ کولگام کے مین بازار سے زیارت شریف تک جانے والی اہم رابطہ سڑک سے برف ابھی تک نہیں ہٹائی گئی ہے جس سے زیارت جانے والے عقیدت مندوں کے علاوہ راہگیروں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کولگام: زیارت شریف جانے والے راستے سے برف ہٹانے کا مطالبہ

درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے سبب کئی مقامات پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے، جو مقامی آبادی کے لیے باعث پریشانی ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ سینکڑوں عقیدت مند زیارتگاہ جاتے ہیں، تاہم راستے میں برف جمع ہونے سے انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا علاقے میں ان دنوں پانی کی قلت کے سبب بعض اوقات باہر سے پانی لانا پڑتا ہے جو پھسلن کے سبب خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ضمن میں کئی بار ضلع انتظامیہ اور محکمہ میونسپلٹی سے رجوع کیا تاہم اب تک برف نہیں ہٹائی گئی۔

قصبہ کولگام میں زیارت شریف جیسی اہم جگہ کو جانے والے راستے پر اب تک برف کا جمع ہونا کولگام انتظامیہ کے دعووں اور سرکاری مشینری پر بھی سوالیہ نشان عائد کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details