اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: نالہ ویشو سے غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکالنے پر لوگ برہم - illegal extraction of sand and millet

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں چھمبہ گنڈ روڈ پر لوگوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے نالہ ویشو سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

کولگام: نالہ ویشو سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے پر لوگ برہم
کولگام: نالہ ویشو سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے پر لوگ برہم

By

Published : Jul 9, 2021, 6:58 PM IST

ضلع کولگام کے چھمبہ گنڈ روڈ پر واقع نالہ ویشو کے قریب مقامی لوگوں نے خاموش احتجاج کیا۔

کولگام: نالہ ویشو سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے پر لوگ برہم

احتجاج کر رہے لوگوں نے ویشو نالہ پر تعمیر کیے گئے پل کے نزیک غیر قانونی طور ریت اور بجری نکلالے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے عوامی املاک کی حظاظت کو یقینی بنائے جانے کی مانگ کی۔

لوگوں نے بتایا کہ ویشو نالہ سے پل کے نزیک ریت اور باجری نکلانے کا غیر قانونی عمل کافی عرصے سے جاری ہے جس کے سبب پل بنیادیں کمزور ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کولگام: کھیل کے میدان کے لیے سرکاری زمین پر قبضہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے عمل سے پل کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں انتظامیہ سمیت محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے کے عمل کو روکنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details