اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: 240 شراب کی بوتلیں ضبط، 3افراد گرفتار - مزید تفتیش جاری

کولگام میں پولیس نے تلاشی کارروائی کے دوران 240 شراب کی بوتلیں ضبط کرکے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

کولگام: 240شراب کی بوتلیں ضبط، 3افراد گرفتار
کولگام: 240شراب کی بوتلیں ضبط، 3افراد گرفتار

By

Published : Feb 2, 2021, 8:11 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس تلاشی کارروائی کے دوران دو گاڑیوں سے ’منشیات‘ اور شراب ضبط کرکے 3 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی۔

کولگام پولیس نے ملہ پورہ قاضی گنڈ کے نزدیک 2 گاڑیوں زیر نمبرات JK03C 1284 اور JK21A 2124 سے 240 شراب کی بوتلیں اور 12 ڈرم جن میں سفید پاؤڈر - جو بظاہر نشہ آور اشیاء لگ رہی ہے - کو ضبط کر لیا۔

ضبط کی گئی پاوڈر کو جانچ کے لئے فارنسیک لیب بھیجا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں؛’اسلام سے دوری منشیات کے بڑھتے رجحان کا سبب‘

گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت فاروق احمد بٹ ولی علی محمد بٹ ساکنہ سنہ براری کوکرناگ، سبزار احمد ڈار ولدمحمد یوسف ڈار ساکنہ شول بٹنگو اور مشتاق احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکنہ نئی بستی اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کرکے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر21/2021 US 48/50 E ایکٹ درج کیا ہے اور اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا پولیس نے وادی میں منشیات کا قلع قمع کرنے کے لئے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details