جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے منشایات اور چوری کی واردات کو کم کرنے کے لیے کارروائی شروع کی ہے۔
کولگام پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد اور چوریوں کی واردات میں ملوث لوگوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ کے علاوہ سونے کے زیورات ضبط کیے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کولگام : پولیس نے منشیات اور چوروں کے خلاف مہم شروع کی تفصیلات کے مطابق قاضی گنڈ اور میربازار پولیس تھانوں نے کاروائی کے دوران فکی اور دیگر منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی ہے جبکہ سونے کے زیورات کی چوریوں کا معاملہ بھی حل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'آخر کب تک لوگ ایسے ہی قربان ہوتے رہیں گے'
ایس ڈی پی او قاضی گنڈ محمد شفیق نے بتایا کہ گزشتہ کچھ روز سے پولیس نے منشیات اور چوروں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اس دوران منشیات اور چوروں سے زیورات وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں۔