مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس منشیات فروشوں اور منشیات کے استعمال کے عادی افراد کے خلاف مسلسل متحرک ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت کولگام پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کے شناخت گلزار احمد شیخ ولد اسد اللہ شیخ۔ دمحال ہانجی پورہ،طارق احمد لون ولد رمضان لون ٹنگڈنو یاری پورہ،سجاد احمد ولد غلام حسن کوکر گنڈ،یاری پورہ، برکت اللہ میر ولد محمد عبداللہ میر بچرو کولگام اور اعجاز احمد گنائی ولد مرحوم غلام احمد گنائئ گڈیہام کے طورپر کی گئی ہے۔ Kulgam Police detains five notorious Drug Peddlers
ڈویژنل کمشنر کشمیر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لئے وضع کردہ قانون کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے، پانچ میں سےتین منشیات فروش؛ گلزار احمد شیخ، طارق احمد لون اور سجاد احمد بگٹ کو ڈسٹرکٹ جیل بدرواہ میں رکھا گیا ہے اور ان میں سے دو؛ برکت اللہ میر اور اعجاز احمد گنائئ کو ڈسٹرکٹ جیل راجوری میں رکھا گیا ہے تاکہ انہیں منشیات سے متعلق سرگرمیوں سے روکا جا سکے۔