جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں پولیس نے ایک مخصوص اطلاع پر عمل کرتے ہوئے اشموجی علاقہ میں کام کرنے والے غیر مستحکم اور غیر قانونی ٹول پوسٹوں کے احاطے میں چھاپے مارے جس دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
کولگام پولیس نے نو افراد کو گرفتار کیا - جموں اینڈ کشمیر بینک اشموجی
کولگام پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 100/2020 انڈر / 420، 384، 188، 269 آئی پی سی اور مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 102/2020 انڈر / 420، 384، 188، 269 آئی پی سی پولیس اسٹیشن کولگام میں درج کیا ہے۔ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کچھ افراد نے ویشو نالہ کے کنارے اور میر پور اشموجی کولگام میں ہائر اسکینڈری اسکول اشموجی کے قریب غیر قانونی ٹول پوسٹ بنائی تھی اور معصوم شہریوں سے مستقل طور پر ہفتہ لے رہے تھے۔ ملزمین نے جموں اینڈ کشمیر بینک اشموجی میں ایک جعلی اکاؤنٹ زیر نمبر 0625040100004524 بھی کھولا تھا جو اوقاف کمیٹی اشوجی کے نام کھولا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 100/2020 انڈر / 420، 384، 188، 269 آئی پی سی اور مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 102/2020 انڈر / 420، 384، 188، 269 آئی پی سی پولیس اسٹیشن کولگام میں درج ہے۔ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کولگام پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ جو بھی شخص غیر قانونی کاروبار میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
دراصل کورونا وئرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کئ افراد نے دریائے ویشو پر غیر قانونی طور پر بولڈر اور ریت نکالنے کا کام شروع کیا ہیں ایسے میں کچھ خود غرض افراد نے نالے پر ہی ایک غیر قانونی ٹول پوسٹ قایم کیا جو ہر آنے جانے والی گاڑی سے پیسے وصولتے ہے۔