ضلع کولگام کے میر بازار علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے تین مقامی نوجوانوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق ایک مخصوص اطلاع کے بعد پر فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے کولگام کے ملہ بازار اور میر بازار کے نزدیک ناکہ بندی کرکے ایک آلٹو گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لی۔
کولگام پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران AK47 رائفل، 1 اے کے میگزین، 4 گرینیڈ، 4 ڈیٹونیٹر، 1 بارودی سرنگ، پستول کی 30گولیاں اور تار بر آمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔