جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے گزشتہ ہفتہ لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر کچھ شرائط کے ساتھ دکانیں کھولنے کو منظوری دی، تاہم حکم نامہ کا اثر زمینی سطح پر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔
اس دوران کولگام ضلع کے قاضی گنڈ قصبہ میں صرف 50 فیصد دکانیں کھولنی کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کے ضابطوں کی پیروی کرنا لازمی ہے۔
کولگام: قاضی گنڈ میں 50 فیصد دکانوں کو کھولنے کی اجازت قاضی گنڈ ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ حکم نامہ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کو اپنا تعاون پیش کریں۔
واضح ہو کہ جموں و کشمیر میں بازاروں میں لوگوں کا ہجوم دکھائی دے رہا ہے، ساتھ ہی ٹریفک کی نقل وحرکت میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس درمیان لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھا جارہا ہے جس کے سبب وادی میں وبائی بیماری کے مثبت کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔